سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں 200 وارڈنز تعینات
مری سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل شہر ہے جس میں برفباری سیزن کے دوران ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح مری کا رخ کرتے ہیں سیاحوں کی سہولت کے لیے مری میں 200 سے زائد ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ہیں
ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مری مغیث احمد ہاشمی نے ٹریفک ہیڈکواٹر سنی بنک مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مری شہر کے تمام داخلی راستوں پر بیرئیر، بینرز اور پمفلٹ کے ذریعے سیاحوں کو گائیڈنس فراہم کی جائے گی اور دوران برفباری سیزن راولپنڈی، اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور RMKجی ٹی روڈ سے آ جا سکے گی۔
دوران برفباری سیزن ضلع مری میں پانچ روڈز کو ون وے کر دیا گیا ہے جس میں ویوفورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ شامل ہیں جبکہ مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دی گئی ہے ٹریفک کی بہتر روانی کو یقینی بنانے کیلئے مری کے پانچ سیکٹر بنا دئیے گئے مری آنے والے سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ حبیب بنک جی پی او چوک کے سامنے یا اس کے گردونواح جی پی او چوک سے سیسل ہوٹل اور کلڈنہ روڈ تک بنک روڈ GPOتا گرلز ڈگری کالج تک ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی جبکہGPOچوک کو پارکنگ فری قرار دیا گیا ہے سرکل مری میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کانہ ہوناہے لہذا سیاح صرف مختص شدہ جگہوں پر گاڑیاں پارک کریں انہوں نے بتایا کہ پانی والے ٹینکرز، ٹرک اور ہیوی گاڑیاں کو رات 01 بجے سے صبح 07 بجے تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈ سپلائی کی اجازت ہو گی، چیف ٹریفک آفیسر نے مری آنے والے سیاحوں سے گزارش کی ہے مری کا سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی اپڈیٹ اور ٹریفک ایڈوائزری لینے کے لیے ہمارا سوشل میڈیا پیج ctpmurree@ وزٹ کریں اوردوران برفباری سیزن مری آنے پر کوشش کریں کہ فور ویل ڈرائیور گاڑی لے کر آئیں، دوران برفباری روڈ پر سلپری ہونے کی وجہ سے گاڑی کے ٹائر پر چین چڑھا لیں دوران برفباری گاڑی میں خشک میوہ جات اور گرم ملبوسات ہمراہ رکھیں اور گاڑی کا فیلو ٹینک فل رکھیں دوران برفباری کسی بھی صورت رات گاڑی میں نہ گزاریں۔