طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نکالنے کا بل منظور
روس کی پارلیمنٹ میں طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نکالنے کا بل منظور کر لیا گیا،
روسی پارلیمان کے فیصلے کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی ہوئی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی۔
روس نے طالبان کو فروری 2003 میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا تھا۔
روسی پارلیمنٹ کے اس فیصلے سے روس کے افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
افغانستان میں اگست 2021 میں اقتدار میں آنے والی طالبان حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے باضابطہ تسلیم نہیں کیا ہے۔