top header add
kohsar adart

سول نافرمانی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، علی محمد خان

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ کل سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور اور سقوط ڈھاکہ کی برسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کل سے شروع نہیں کر رہے، پارٹی کے رہنما کل بانی چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی جو ہدایات دیں گے، ان پر من و عن عمل کریں گے۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو لگا کہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو رہے ہیں تو وہ سول نافرمانی کی کال موخر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More