kohsar adart

شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی دنیا فانی سے کوچ کر گئے

شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی دنیا فانی سے کوچ کر گئے
معروف شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد العزیز علوی 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے.

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حافظ عبد العزیز علوی نے اپنا علمی سفر 50 سال سے زائد عرصہ تک مختلف دینی مدارس میں شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہ کر جاری رکھا، گزشتہ 30 سال سے وہ جامعہ سلفیہ حاجی آباد میں شیخ الحدیث کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیتے رہے، ان کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 6 بیٹیاں شامل ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 11 دسمبر بروز بدھ صبح 10:30 بجے کریسنٹ گراؤنڈ، نزد ملت چوک، شیخوپورہ روڈ ادا کی جائے گی، جبکہ دوسری نمازِ جنازہ دوپہر 2 بجے چک نمبر 36 ستیانہ بنگلہ میں منعقد کی جائے گی۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب مولانا عبد الرشید حجازی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات سے علم کا ایک بڑا باب بند ہو گیا ہے،مولانا محمد یوسف انور کا کہنا تھا کہ مرحوم حافظ عبد العزیز علوی کو پاکستان میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے کا اعزاز حاصل تھا،خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ لاکھوں طلبہ مرحوم سے فیض یاب ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی پوری زندگی قرآن و حدیث کی خدمت کے لیے وقف کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More