top header add
kohsar adart

انور مقصود کے اغوا کی افواہیں جھوٹی نکلیں

انور مقصود کے اغوا کی افواہیں جھوٹی نکلیں

پاکستانی مصنف انور مقصود نے فوج سے متعلق بیان پر معذرت اور اغوا کی خبروں کی تردید کردی۔
معروف مزاح نگار، مصنف اور نقاد انور مقصود کے حوالےسے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ انہیں چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا، تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں دھمکیاں دیں، انور مقصود نے آج ایسی تمام تر خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

آرٹس کونسل کراچی میں اپنی تقریر کے دوران، انور مقصود نے مسلح افواج اور نیوی کے حوالے سے کیے گئے اپنے مزاحیہ تبصرے پر معذرت کی اور اغوا کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں تھا اور وہ ہمیشہ اپنے تبصروں میں طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہیں۔

انور مقصود نے اس موقع پر ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں ان کے اغوا یا انہیں "اوپر” سے کال آنے کے دعوے کیے جا رہے تھے, انہوں نے وضاحت کی کہ وہ بخیر و عافیت ہیں اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انور مقصود کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام اداروں، بشمول نیوی اور مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں, انہوں نے مزید کہا کہ ان کا طنز ہمیشہ اصلاح کی نیت سے ہوتا ہے نہ کہ کسی کی توہین کے لیے۔ انور مقصود نے اپنی گفتگو کے اختتام پر محبت اور اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک و قوم کے خیرخواہ ہیں۔

اس موقع پر پروگرام میں موجود حاضرین نے ان کے بیان کا خیرمقدم کیا اور ان کی دیانت داری کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More