top header add
kohsar adart

جاں بحق کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، گنڈاپور

 

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کے جاں بحق کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دورے کے دوران علی امین گنڈاپور نے زیر علاج ڈی چوک کے زخمیوں کی عیادت کی۔

 

انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومتی ظلم کا شکار کارکنان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ سانحہ ڈی چوک میں جاں بحق کارکنان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جاں بحق کارکنان کے لواحقین اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More