پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد کے ہسپتال ہائی الرٹ
تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔
پمز اور ایف جی پولی کلینک ہسپتال کے بعد کیپیٹل ہسپتال کیلئے بھی ہائی الرٹ جاری،ہسپتال میں ایمرجنسی سروس سمیت تمام سٹاف ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔
سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال کے ایمرجنسی سٹاف کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ایمبولینس سروس کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر سرتاج علی فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں
جس کا نوٹیفکیشن ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال ڈاکٹر نعیم تاج نے جاری کیا۔