Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 39 جاں بحق،50 زخمی

کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 39 جاں بحق،50 زخمی

کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 39 جاں بحق،50 زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق 50 زخمی ہوگئے۔

ضلع کرم میں لوئر کے علاقے اوچت میں قافلے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 7خواتین اور ایک بچی سمیت 39 افراد جاں بحق جبکہ 50زخمی ہو گئے ، پولیس حکام کے مطابق پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481