kohsar adart

شہید میجر حسیب اور حوالدر نوراحمد فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک

شہید میجر حسیب اور حوالدر نوراحمد فوجی اعزازکیساتھ سپرد خاک

 

14 نومبر کو ہرنائی میں شہید میجر محمد حسیب اور شہید حوالدار نور احمد کو مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجر محمد حسیب کو ضلع راولپنڈی اور شہید حوالدار نور احمد کو ضلع بارکھان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام اور فوجی جوانوں نے شرکت کی۔ شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہدا کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع وطن میں ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے جذبے اور ایمان کو تقویت دیتی ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج قوم کی غیر متزلزل حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More