تربت،چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار شہید، 8زخمی
تربت میں دشت کھڈان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے ایک اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق کھڈان کے علاقے میں چیک پوسٹ پر حملے پرسکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کی
فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہیداور 8زخمی ہوگئے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تربت منتقل کیا گیا۔
