kohsar adart

جو بائیڈن نے عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا

جو بائیڈن نے عوام کا فیصلہ تسلیم کرلیا

 

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔

 

امریکا کے صدارتی انتخاب میں جو بائیڈن کی جانب سے نامزد ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی شکست کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے پہلا خطاب کیا۔

 

اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ 20 جنوری کو امریکا میں اقتدار کی پُرامن منتقلی ہوگی۔ بطور صدر پُرامن طور پر عہدے کی حوالگی میرا فرض ہے۔

 

جو بائیڈن نے کہا کہ جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی رائے چلتی ہے، صرف جیت ہونے پر ہی ملک سے پیار کا اظہار نہیں کیا جاتا۔

 

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More