top header add
kohsar adart

بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا،بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی

بنوں بڑی تباہی سے بچ گیا،بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑی گئی

 

بنوں میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، پولیس نے 300 کلوبارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی، ڈرائیور فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق  بکاخیل میں مشکوک گاڑی کی  موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگ گیا،  پولیس نے بھاگنے والے پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 

گاڑی سے پلاسٹک کے 2 ڈرم برآمد  ہوئے جن میں بارودی مواد  نصب کیا گیا تھا، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے  دونوں بارود سے بھرے ڈرموں کو ناکارہ بنا دیا۔

 

پولیس کے مطابق ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More