kohsar adart

لاہور میں قومی سوئمنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی

 

لاہور میں قومی سوئمنگ چیمپئن شپ کا میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

لاہور کے انٹرنیشنل سوئمنگ پول میں تین روزہ چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی نے مردوں میں 14 اور خواتین میں نو گولڈ میڈل جیت کر چیمپئن کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

مردوں میں پاکستان آرمی کے ریان دین اعوان نے 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کیا جبکہ آرمی ہی کے محمد احمد درانی پانچ گولڈ میڈلز حاصل کر کے چیمپین شپ کے بہترین سوئمر قرار پائے۔

مردوں میں مجموعی طور پر پاکستان آرمی نے پہلی، سندھ نے دوسری، پنجاب نے تیسری جبکہ واپڈا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

خواتین میں بھی آرمی نے پہلی، سندھ نے دوسری، وابڈا نے تیسری جبکہ پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی کی جہاں آرا نبی پانچ گولڈ میڈل کے ساتھ چیمپین شپ کی بہترین سوئمر قرار پائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More