top header add
kohsar adart

بنوں میں شہید فوجی افسران و جوان سپرد خاک

بنوں میں شہید فوجی افسران و جوانوں کوآبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا
گزشتہ روز بنوں میں خوارجوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خوارج کے خلاف دوران آپریشن بہادری سے لڑتے ہوۓ جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر عاطف خلیل شہید (عمر 31 سال، ساکن ضلع سدھنوتی، آزاد کشمیر) ، نائیک آزاد اللہ شہید ( عمر 36 سال، ساکن ضلع کرک ) اور لانس نائیک غضنفر عباس ( عمر 35 سال، ساکن ضلع لیہ) کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

میجر عاطف خلیل شہید کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر پشاور نے بھی شرکت کی ،شہداء کی نماز ِ جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام، پاک فوج کے جوانوں، شہداء کے لوحقین اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More