top header add
kohsar adart

افغانستان میں طالبان کا ٹی وی چینلز بند کرنے کا حکم

طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ ملک میں تمام ٹی وی چینلز بند کیے جائیں اور صرف ریڈیو نشریات پیش کی جائیں

غیر ملکی خبررساں ادارے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ریاستی حکمران کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز چونکہ جانداروں کی تصویریں اور ویڈیوز پیش کرتے ہیں اس لیے ایسی نشریات کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی وژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے ٹی وی اور ریڈیو چینلز کے مالکان سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کا کہنا ہے کہ جانداروں کی تصویریں اور ویڈیوز پیش کرنے پر ٹی وی چینلز کی نشریات بند کردی جائیں اور انہیں ریڈیائی نشریات تک محدود کردیا جائے۔

قندھار میں سرکاری ٹی وی کی نشریات کو ریڈیو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ ملک کے دیگر چینلز کو بھی بتدریج ریڈیائی نشریات کی طرف لے جایا جائے گا۔ ایک وزیر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ فیصلہ سرکاری ٹی وی تک محدود رہے گا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ تمام ٹی وی چینل اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More