مرزاپورکوٹلی ستیاں،سکول وین حادثے میں 2طالبات جاں بحق
مرزا پور کوٹلی ستیاں کے قریب سکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے،جس کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئیں.
اسٹاف کے مطابق سکول وین حادثے کا شکار ہو کر روڈ سے نیچے 30 فٹ کھائی میں گری۔10 زخمیوں کو بی بی ایچ اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں.
ڈی سی مری فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈی پی او مری اوراے سی کوٹلی ستیاں بھی ان کے ہمراہ تھے.
کےدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 سمیت دیگر انتظامی اداروں نے حصہ لیا۔زخمی طالبات کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔
ڈی سی مری نے ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں میں زخمیوں کی عیادت کی اور طبی عملے کو بہترین علاج کی ہدایت کی اوراسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی.