top header add
kohsar adart

محفوظ پنجاب ویژن،شیخو پورہ پنجاب کے سیف سٹیز میں شامل

 

لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہر شہر کو محفوظ بنانے کے ویژن کے تحت پنجاب کا چوتھا شہر شیخو پورہ بھی پنجاب کے سیف سٹیز میں شامل ہو گیا۔اگلے مارچ تک پنجاب کے18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام کا آغاز آج شیخوپورہ سے کیا گیا۔آئندہ ہفتے 4 مزید شہر سیف سٹی بن جائیں گے،جن کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب کریں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ کے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کر دیا اور سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال کا مشاہدہ کیا اور سیف سٹی شیخوپورہ میں جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو جدید باڈی کیم، رگڈ سمارٹ فون اور دیگر آلات کے بارے بھی بتایا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی شیخوپورہ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ایم ڈی سیف سٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کمیونیکیشن آفیسر زسے بات چیت کی اوران کے فرائض کے بارے میں دریافت کیا۔وزیرا علی مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمروں سے روڈز اور بازاروں کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے 52 اہم مقامات ہر  273 کیمرے نصب کئے گئے – ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار طریقے سے ای چالان ہونگے – سیف سٹی شیخوپورہ ائیر کوالٹی انڈکس کی بھی مانیٹرنگ کرے گا-جرائم پیشہ افراد کا چہرے کی شناخت (Facial  Recognition System) سے شناخت اور سراغ لگایا جائے گا-شیخوپورہ شہر کے 10 مختلف مقامات پر پینک بٹن بھی نصب کئے گئے-شیخوپورہ شہر کے 15 مقامات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے-بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی کی۔ڈی پی او شیخو پورہ نے امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سی ایم انیشیٹیو پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی کے مطالبے پر ملاقات میں شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع اور اوور ہیڈ کے پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کا حکم دیا اور ڈی سی اور پولیس حکام کو عوام کے لئے آفس کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور انیشیٹیو کی مانیٹرنگ اور وزٹ کی ہدایت بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More