top header add
kohsar adart

سری لنکن ایئر مارشل کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات

سری لنکن ایئر مارشل کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ آر اے یوپی راجا پاکسے کی ملاقات ، دو طرفہ سیکیورٹی ، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کے دورہ پر آئے سری لنکنایئر مارشل آر اے یو پی راجا پاکسے نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی اوردفاعی تعاون بڑھانے کےعزم کااعادہ کیا گیا ، جنرل ساحرشمشاد نے کہا کہ پاکستان سری لنکاکےساتھ پائیدارتعلقات کوقدر کی نگاہ سےدیکھتاہے،دوطرفہ تعلقات دفاع اورسلامتی میں مضبوط بنانےکےمشترکہ عزم کواجاگرکرتاہے۔

سر لنکن ائیرمارشل آراےیوپی راجاپاکسےنےپاک افواج کےپیشہ وارانہ معیارکوسراہا اور دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں اورعلاقائی امن واستحکام کیلئےکوششوں کی تعریف کی ، ائیرمارشل ’آراےیوپی راجاپاکسے‘کوجوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر زمیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More