top header add
kohsar adart

سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کراچی: سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدی کی جانب سے دی گئیں مبینہ دھمکیوں پر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

 

 

سندھ بار کونسل نے کہا کہ صوبائی ویر قانون اور داخلہ ضیا الحسن لنجار کو دھمکیاں دینے کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی جائے گی اور سندھ بھر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

وکلا کی تنظیم نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کو جیل میں قید اسماعیل ڈاہری نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اسی لیے وکلا احتجاج ریکارڈ کرادیں گے۔

 

سندھ بار کونسل نے کہا کہ ہماری اپیل پر ہفتے کو سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More