kohsar adart

سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،پرنسپل پی جی سی

سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا،پرنسپل پی جی سی

پنجاب کالج کیمپس 10 کی پرنسپل سعدیہ یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا۔

لاہور میں پی جی سی کیمپس 10 کی طالبات کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرنسپل سعدیہ یوسف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی، ہم حق اور سچ پر ہیں، ہمارے خلاف پراپیگنڈا کیا گیا، تحقیقاتی اداروں نے واقعہ کی انکوائری کی، احتجاج سے ہمار ے ادارے اور ملک کا نقصان ہوا۔

اس موقع پر طالبہ ایمان یوسف نے بتایا کہ سب بچیاں سوشل میڈیا پر گروپ میں پوسٹ شیئر کررہی تھیں، کلاس فیلو ز نے کہا ویڈیو بناؤ، میں نے بغیر تحقیق کے وی لاگ بنایا، میں بغیر تحقیق ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر شرمندہ ہوں ،میں اپنی مرضی سے پریس کانفرنس میں بیٹھی ہوں۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے سربراہ لاہور پولیس نے کہا ہے کہ نجی کالج کے واقعہ کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے، کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی لیکن کچھ نہیں ملا، اعلیٰ سطح کی بنائی گئی حکومتی کمیٹی نے بھی نے واقعہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More