top header add
kohsar adart

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے

ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے

گزشتہ کئی روز سے منظر عام سے غائب رہنے اور شہادت کی افواہوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے ہیں۔

 

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا پر گزشتہ شب اسماعیل قاآنی کی ویڈیو نشر کی گئی،ویڈیو میں اسماعیل قاآنی حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کے ساتھ شہید ہونے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر  عباس نیل فروشان کی میت ایران لائے جانے کے موقع پر موجود نظر آرہے ہیں ، ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے آج عباس نیل فروشان کے جنازے کی بھی براہ راست نشریات چلائی گئیں جن میں اسماعیل قاآنی نظر آرہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More