عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوگیا،بیرسٹرگوہر
عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوگیا،بیرسٹرگوہرکاپیغام
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوگیا ہے، طبی معائنہ آج 4 بجے کیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوگیا ہے، ای این ٹی اسپیشلسٹ اورمیڈیکل اسپیشلسٹ نےبانی کاطبی معائنہ کیا ہے۔
بانی تحریک انصاف کے معائنہ کی اپڈیٹس کے بارے میں چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تندرست ہیں آج بھی ایک گھنٹہ ایکسرسائزکی ہے، بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس جلدموصول ہوجائیں گی۔