top header add
kohsar adart

اسلام آباد،راولپنڈی میں تین روز عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد،راولپنڈی میں تین روز عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے 14 سے 16 اکتوبر تک راولپنڈی اور اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جارہا ہے جس کے تناظر میں جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

علم میں رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 5 سے 17 اکتوبر تک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ کےلیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے اور 5 سے 17 اکتوبر تک دارالحکومت میں فوج تعینات رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More