kohsar adart

عمران خان نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری، فردوس عاشق

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، اس وقت پاکستان کی ڈور مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

مانچسٹر برطانیہ آمد پرنجی ٹی وی سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کےلیے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ تنزلی کا شکار ہے، اس وجہ سے فلم، ڈرامہ انڈسڑی میں زوال ہے، بےروزگاری اور مہنگائی پر قابو پالیا تو حکومت مدت پوری کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، عمران خان ہر وہ چیز لکھ کر ملک سے باہر بھیج رہے ہیں جس سے قومی مفاد کو خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے بڑھتے دیکھنا ہر پاکستانی کا حق ہے، اگر ذاتی مفاد کے ساتھ جوڑ لیا جائے تو اس کو خودغرضی کہتے ہیں، ہمیں مل کر پاکستان کا امیج بہتر بنانے کےلیے کام کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کے متعلق سوچیں، ریاست ہے تو سیاست ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More