اسلام آباد پولیس ان ایکشن،ڈی چوک خالی کروا لیا
پولیس نے ڈی چوک ،چائینہ چوک اور کلثوم چوک خالی کروا لیا ہے ،پولیس اور رینجرز کے دستے دوبارہ ڈی چوک میں متحرک ہو گئے
اسلام آباد پولیس نے پھر سے پی ٹی آئی مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کر دی ، ڈی چوک خالی کروا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی چوک ،چائینہ چوک اور کلثوم چوک خالی کروا لیا ہے ،پولیس اور رینجرز کے دستے دوبارہ ڈی چوک میں متحرک ہو گئے
پی ٹی آئی مظاہرین کی گرفتاریاں شروع کر دیں ،پی ٹی آئی کے100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
ڈی آئی جی مصطفٰی تنویر نے فریش نفری کے ساتھ آپریشن کیا، ڈی چوک ،چائنا چوک کے بعد فضل الحق اور ناظم الدین سے بھی مظاہرین کو ہٹا دیا گیا
ڈی چوک سے کلثوم چوک تک پولیس اور رینجرز تعینات کر دی گئی۔