kohsar adart

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا حکم،نوٹیفکیشن جاری

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سمٹ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالے گی اور فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہوگی،اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے، کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے اور امن و عامہ کے حالات کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More