top header add
kohsar adart

پی ٹی آئی احتجاج،عظمیٰ بخاری نےمسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی

پی ٹی آئی احتجاج،عظمیٰ بخاری نےمسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شریک مسلح شخص کی ویڈیو شیئر کردی۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس بھائی کا سچ بولنے اور دہشت گردوں کا اصل پلان اور چہرہ دکھانے کا شکریہ۔ ان کا گولی چلانے، غلیلوں میں کانچ کے ٹکڑے ڈال کر پولیس والوں کو مارنے کا پروگرام ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کا موٹرویز پر خون خرابے کا پروگرام ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ان دہشت گردوں کے سامنے ریاست ہتھیار ڈال دے، اللّٰہ پاک ان کو ہدایت دے اور اس ملک پر رحم کرے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک سے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 15 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر کڑے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے، راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کر دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More