top header add
kohsar adart

حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

حکومتی وفد کے بعد پی ٹی آئی وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا

 

حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا۔

 

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گیا،

 

یہ بھی پڑھیں :۔ پی ٹی آئی وفد فضل الرحمان سے ملے بغیر چلا گیا

 

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا، ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضاء شامل ہیں،

 

جبکہ دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری اور قانونی ٹیم کے سینیٹر کامران مرتضی موجود ہیں۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی وفد سے قبل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ  مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے تھے، اعظم نذیر تارڑ نے مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم کے مسودے پر بریفنگ دی، جے یو آئی سربراہ کے ہمراہ ان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More