ملزم ندیم کو قرار واقعی سزا دی جائے، سردار امتیاز خان
چھانگلہ گلی (نمائندہ خصوصی) سابق وائس چیئرمین و سیاسی شخصیت سردار امتیاز خان نے تاجوال واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملزم ندیم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ معاشرے سے ایسے ناسور کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ہماری روایات اس واقعہ کی مذمت کرتی ہیں اور کسی صورت ایسے کرداروں کا دفاع نہیں کیا جا سکتا، اپنے بیان میں سردار امتیاز احمد خان نے کہا کہ وہ مقتولہ کے والدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کیس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ کل کوئی بھی ایسا کام کرنے سے قبل ہزار بار سوچے انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کو میرٹ کی بنیاد پر انوسٹیگیشن کرکے تمام ثبوت بمعہ مجرم کے اقبالی بیان عدالت میں پیش کیے جائیں تاکہ ملزمان کو سزا موت دی جائے۔