kohsar adart

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ سکواڈ کا اعلان

پاکستان کیخلاف3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے انگلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بین سٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے ،انگلینڈ کے سکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک ،

برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ ، جوش ہل ، جیک لیچ ،اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں ،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچ کی سیریز شیڈول ہے۔

نینشل بینک سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے باعث وینیوز میں چینجنگ کا امکان ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان کرنا ہے،پی سی بی سیریز کے شیڈول کا رواں ہفتے کے آخر تک اعلان کر دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More