کرپشن الزامات،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی گرفتار
کرپشن الزامات،پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی گرفتار
انسداد بدعنوانی میانوالی نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق ایم اپی اے عبدالرحمٰن خان عرف ببلی خان کو کرپشن اور بیٹے کی کمپنی کو نوازنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا،پی ٹی آئی کے دور میں TK کمپنی کو خلاف قانون ہر ٹھیکہ دیئے جانے کے الزامات تھے، TK کمپنی کے مالک ببلی خان کے بیٹے طلحہ خان ہیں۔
سی ای او نسداد کرپشن میانوالی کا کہنا ہے کہ سابق ممبر قومی اسمبلی پر اپنے بیٹے کی کمپنی کو سابقہ دور حکومت میں خلاف قانون ٹھیکے دیئے جانے کے الزامات ہیں، ببلی خان کو کالاباغ میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں کرپشن پر گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں TKکمپنی کو خلاف قانون نوازا جاتا رہا،اینٹی کرپشن ٹیم نے ببلی خان کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔