افغانستان،دارالحکومت کابل دھماکے سے لرز اُٹھا
افغانستان،دارالحکومت کابل دھماکے سے لرز اُٹھا
ہمسائیہ ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل میں زور داردھماکہ ،وزارت داخلہ نے تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق افغانی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک دھماکہ ہوا ہے ، عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے قریب دھماکہ ہوا ہے ، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے لیکن افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین کنی نے میڈیا کو بتایا کہ تاحال دھماکے کی تفصیلات شیئر نہیں کر سکتا اس لیے تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔