
چیئرمین پی سی بی کا شائقین کی انٹری فری کرنیکا اعلان
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ باقی تمام میچز میں انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد شائقین کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فیصل آباد کے عوام کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ بھی بہتری آئے گی۔