kohsar adart

6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے شروع

6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے شروع
مقبوضہ بیت المقدس: چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں حکومت مخلاف مظاہرے شروع ہوگئے، ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔

اسرائیل کی ٹریڈ یونین ہسٹاڈرٹ کے سربراہ نے غزہ سے مزید چھ اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر پیر کو ملک بھر میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔

ہسٹاڈرٹ یونین کے سربراہ آرنون بار ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس سمیت پوری اسرائیلی معیشت کو ہڑتال سے روک دیا جائے گا۔

دریں اثنا اتوار کو چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد یروشلم اور تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم کا کہنا ہے کہ مزید چھ یرغمالیوں کی ہلاکت نیتن یاہو کی حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے میں ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More