kohsar adart

ذوالفقار بھنڈرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کردیا

ذوالفقار بھنڈرکی کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن نے جاری کردیا

قومی اسمبلی کے حلقے این اے79 گوجرانوالہ میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد نئے کامیاب امیدوار کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے79سے مسلم لیگ ن کے ذوالفقار بھنڈر دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے این اے79 سے لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے گزشتہ روزآر او شبیر بٹ نے دوبارہ گنتی کے بعد قومی اسمبلی کی اس نشست پر کامیاب امیدوار سے متعلق فیصلہ جاری کیا، انہوں نے بتایا کہ دوبارہ گنتی میں ن لیگ کے ذوالفقار بھنڈر 95 ہزار 604 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے احسان ورک نے 92 ہزار 581 ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں این اے 79 گوجرانوالہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More