
بنگلہ دیش سے بدترین شکست پر قومی ٹیم کو کرکٹ شائقین کی شدید تنقید کا سامنا
تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش کے ہاتھوں ي حشر ہوا, ناقص بیٹنگ کے ڈوبی
پاکستانی ٹیم کو تاریخ میں پہلی بار بنگلہ دیش سے بدترین شکست پر عوام اور کرکٹ شائقین کی شدید تنقید کا سامنا ہے.
واضح رہے کہ اتوار کو راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز پر ڈھیر ہو گئے جبکہ بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3 پر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین کو چل دیئے۔
البتہ محمد رضوان نے چھ چوکوں کی مدد سے51 رنز سکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں اسپنرمہدی حسن میراز اور شکیب نے 3 وکٹیں لےلیں جب کہ شرف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو پاکستانی بلے بازوں نے صرف تیس رن کا ہدف دیا جو اوپنرز نے پورا کرلیا۔
راولپنڈی میں کھیل گئےاس میچ سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 13 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے جس میں پاکستان نے 12 میں کامیابی حاصل کی ا ور ایک ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا۔پاکستانی ٹیم کی شکست کے بعد عوام اور شائقین کرکٹ کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.