kohsar adart

کم کاربن والا انرجی اسٹوریج سروس پراجیکٹ لانچ کردیا گیا

پاکستان نےترقی کے راستے پر ایک اور سنگ مِیل عبور کر لیا.اسلام آباد میں افتتاحی تقریب

پاکستان نےترقی کے راستے پر ایک اور سنگ مِیل عبور کرتے ہوئےپہلی بار اپنا کم کاربن والا انرجی اسٹوریج سروس پراجیکٹ لانچ کردیاہے. اس سلسلے میں اسلام آباد میں ٹیلی نار پاکستان، بینک آف پنجاب اور سعودی-پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے اشتراک اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے برلنز گروپ کے زیر اہتمام افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹیلی کام کے شعبے میں ماحولیاتی استحکام اور تکنیکی ترقی کے لیے ملک کے عزم کو اجاگر کیاگیا۔

تقریب میں سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سیاحت عزت مآب ماجد مسفر جے الغامدی، سعودی پاک انویسٹمنٹ بینک کے چیئرمین جناب سلطان عبدالرؤف، سعودی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی جناب مبشر الشہری اور دیگر اعلیٰ شخصیات کے علاوہ وزیر مملکت اور ڈیجیٹل میڈیا پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون نے ESaaS پروجیکٹ کو ماحولیاتی استحکام اور مالیاتی اختراع دونوں میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر سراہا۔ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پرکشش کاروباری ترغیبات کے ساتھ پاکستان کے قائدانہ کردار کیلیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اہم کردار پر زور دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم  نے کہا کے موحولیاتی استحکام کی جانب یہ ایک اہم اقدام ہے اور اس پروجیکٹ کےذریعے ٹیلی کام سیکٹر میں جدید طرز پر بہتری کا امکان ہے. کاربن کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ایک تیکنیکی سنگ میل بھی ہے. رومینہ عالم نے مزید کہا کہ یہ ماڈل پروجیکٹ ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہم موحالیاتی اہداف بھی حاصل کیے جائیں گے. کو فاؤنڈر اور برلنز گروپ کے سی ای او بلال قریشی نے کہا کہ یہ منصوبہ ٹیلی کام سیکٹر میں جدت اور ترقی کے نئے دروازے کھولے گا. پہلے مرحلے میں 21 ملین لیٹر ڈیزل کی کھپت کرے گا جس کے ذریعے پانچ سو کروڑ روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی میں بہتری پیدا ہوگی.

اس موقع پرٹیلی نار پاکستان کے سی ای او خرم اشفاق نے پائیدار نیٹ ورک کی تبدیلی کی طرف رہنمائی کرنے میں پروجیکٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ سعودی.پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین سلطان عبدالرؤف اور بینک آف پنجاب کے گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ فرید خان نے برلنز گروپ کے پروجیکٹ کے مالیاتی ڈھانچے اور فنانس کی اہم اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر، انفرالیکٹرک کی شریک بانی محترمہ عائلہ مجید نے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا اور پاکستان کے پائیدار توانائی کے روشن مستقبل کو اُمید افزا قرار دیا.

 

Pakistan’s First Low-Carbon Energy Storage as a Service Project Launched,

 

 

پاکستان کا پہلا کم کاربن انرجی سٹوریج پروجیکٹ شروع,Pakistan's First Low-Carbon Energy Storage Project Launched

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More