top header add
kohsar adart

بھوربن گرامر سکول سسٹم روات میں "فرسٹ ایڈ” کی تربیت

سکول ہذا کے ڈائریکٹر راحیل انار عباسی ہیں

"خطہ کوہسار” ایک وسیع اور امکانات سے بھرپور خطہ ہے۔ حالیہ کچھ برسوں میں کوہسار کے حوالے سے حکومتوں اور سیاسی نمائندوں کی مایوس کن کارکردگی کے رد عمل میں کئی عوامی فلاحی اور رفاہی تنظیمیں میدان عمل میں آئیں اور اب وہ علاقائی سطح پر متعارف ہو چکی ہیں۔ ان میں مری ڈویلپمنٹ فورم ، رفاہ ڈویلپمنٹ فورم، پوٹھہ ،  ہمکار فاؤنڈیشن لورہ، مری ہزارہ زیتون وادی، بیروٹ، وغیرہ شامل ہیں۔ خطے کی قسمت بدلنے کے لیے "تخلیقیت کی حامل معیاری تعلیم” پر توجہ بنیادی کام ہے۔ خوش قسمتی سے کوہسار میں کئی تعلیمی ادارے اس ضمن میں وقیع کام کر رہے ہیں۔ آئیے آج کے سکول اور اس کی تخلیقی سرگرمیوں کے بارے میں جانیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایڈیٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

بھوربن گرامر سکول سسٹم، ضلع مری کی یونین کونسل روات کے علاقہ بھوربن میں واقع ہے۔ سکول کا قیام یکم مارچ 2023 کو عمل میں آیا۔ بھوربن گرامر سکول سسٹم کے ڈائریکٹر راحیل انار عباسی ہیں۔

بھوربن گرامر سکول سسٹم اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جو بچوں کو انٹرنیشنل مونٹیسوری سٹینڈرڈ کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی عملی تربیت کے لیے بھی عملی طور پر کام کر رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے باقاعدہ طور پر لائف سکلز ایکٹوٹی سیریز بنائی گئی ہے، جس میں ہر ہفتے کے دن بچوں کو زندگی گزارنے کی کوئی ایک ایسی مہارت، جس کا بچوں کی عملی زندگی کے ساتھ براہ راست تعلق ہے، کی باقاعدہ عملی تربیت کروائی جاتی ہے۔ سرگرمی کے بعد بچے اس ایکٹوٹی کو باقاعدہ اپنی زندگی کا حصہ بنا رہے ہیں، جس سے ان کی عملی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

بچوں کو اب تک درج ذیل سرگرمیاں کروائی جا چکی ہیں:

 

کھانا کھانے کا طریقہ
پانی پینے کا طریقہ
کپڑے تہہ کرنے اور لٹکانے کا طریقہ
جوتے پالش کرنا
کلاس روم میں بیٹھنے کا طریقہ
راستے میں چلنے کے آداب
سیلف ڈیفینس
اجنبی لوگوں سے بچنے کا طریقہ
شجرکاری

بہ روز ہفتہ لائف اسکلز سیریز میں بچوں کو فرسٹ ایڈ (ابتدائی طبی امداد ) کی ایکٹوٹی کروائی گئی اور فرسٹ ایڈ کی تربیت فراہم کی گئی۔  بچوں کو کسی بھی حادثاتی صورت میں عملی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔


بچوں کو فرسٹ ایڈ باکس کی افادیت اور ضرورت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ کلاس ششم کے تمام بچے اپنے اپنے فرسٹ ایڈ باکس تیار کر کے سکول لائے تھے۔ اس سرگرمی کے اختتام پر تمام بچوں نے اپنے گھروں میں فرسٹ ایڈ باکس رکھنے کا پختہ عزم کیا۔


سرگرمی کے دوران روڈ ایکسیڈنٹ یا گھر میں پیش آنے والے حادثے کی صورت میں فورا کرنے کے کام بچوں کو بتائے گئے، جس میں سب سے پہلے اپنے حواس کو قابو میں رکھنا، ریسکیو 1122 پر کال کا مکمل طریقہ کار اور ابتدائی طور پر قریبی لوگوں کو مدد کے لیے کیسے پکارا جائے شامل تھے۔ ایکٹوٹی کا مقصد بچوں کو کسی بھی حادثاتی صورت حال سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنا تھا۔

سکول ہذا میں بچوں کو ای پی ایل (ایکسرسائز آف پریکٹیکل لائف) کی روزانہ کی بنیاد پر ایکٹوٹیز کروائی جاتی ہیں۔ بچوں کو کری ایٹو رائٹنگ (تخلیقی لکھائی) ، فن ادب، کہانی نویسی، مضمون نویسی، وغیرہ کی بھی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے، جس میں جماعت دوم سے ششم تک کے بچے کسی بھی وقت پیشگی اطلاع کے بغیر دیے گئے موضوع پر کہانی، نظم، مضمون، مکالمہ، خط اور درخواست لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سکول کے مستقبل کے منصوبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ربوٹکس کو باقاعدہ نصاب کا حصہ بنانا شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More