مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، فضائی معائنہ
مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، فضائی معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا جبکہ تحصیل فاضل پور کے گاؤں میں متاثرہ خاندانوں اور بچوں سے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس دوران کھانے پینے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہیلتھ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، امداد و بحالی کے کام کی خود نگرانی کررہی ہوں۔