top header add
kohsar adart

بکوٹ شریف گاؤں میں محکمہ زراعت کا دفتر قائم

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی)
بکوٹ شریف گاؤں میں محکمہ زراعت کا دفتر قائم کرنے پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی اور عوام علاقہ کا صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ نذیر احمد عباسی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ایبٹ آباد ملک اعجاز سے اظہار تشکر دفتر کے نوٹیفکیشن کے بعد فلیڈ آفیسر سردار عدنان کا نماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد بکوٹ میں عمائدین علاقہ سے میٹنگ اور زمینداروں کو زراعت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ اس موقع پر چئیرمین حسام جمشید عباسی اور امام مسجد قاضی جاوید ارشد ودیگر کے سوالات اور اظہار رائے پر محکمہ زراعت کی طرف سے سردار عدنان نے کہاکہ وہ ہر وہ سہولت جو محکمہ دے رہا ھے

 

 

اس سے نہ صرف ویلج کونسل بکوٹ بلکہ یونین کونسل بکوٹ کے ہر گاؤں تک پہنچا کر زمینداروں کو دیں گے ۔بکوٹ شریف کے تاریخی گاؤں کی زراعت اور چاول کی پیداوار مشہور تھی کچھ سالوں سے عوام اور محکمہ زراعت کی عدم توجہی کے باعث زرخیز زمینوں پر خودرو درختوں کے باعث اور بندروں خنزیروں اور سہہ ودیگر جنگلی جانوروں کے باعث پھلدار پودوں اور زراعت کو تباہ کردیا گیا تھا

 

 

اس پر چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی نے اس اہم ترین مسلہ پر زبانی اور تحریری طور پر محکمہ زراعت اور صوبائی وزیر نذیر احمد عباسی جنکی یہ آبائی یونین کونسل بکوٹ ھے

 

 

 

کو بتایا جس پر انھوں نے فوری طور پر بکوٹ کا دفتر قائم کرکے چارج فیلڈ آفیسر سردار عدنان کے حوالے کیا جنھوں نے اپنی ذمہ داری سنبھالی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More