top header add
kohsar adart

سابق آئی جی جیل خانہ جات شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے

لاہور: سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ گھر پہنچ گئے اور انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔

شاہد سلیم بیگ نے گھر پہنچنے کے بعد ایک ویڈیو بنا کر شیئر کی جس میں ٹی وی پر اُن کے حراست میں لیے جانے کی خبر چل رہی تھی۔ ویڈیو پیغام میں مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سُن رہا ہوں، اسے زرد صحافت کہتے ہیں۔

انہوں نے حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ میں اپنے گھر پر موجود ہوں، ابھی زیادہ بات نہیں کرسکتا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آئی جی جیل خانہ جات کو حساس اداروں نے حراست میں لیا تھا اور تحقیقات کے بعد انہیں رہا کر کے گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More