top header add
kohsar adart

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا

 

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 

اسلام آباد (کوہسار نیوز)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے تحت ٹاپ سٹی کیس کی تفصیلی انکوائری کی گئی تاکہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف شکایات کے درست ہونے کا جائزہ لیا جا سکے۔

اعلامیہ کے مطابق انکوائری کے بعد جنرل ریٹائرڈ فیض کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت انضباطی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی متعدد خلاف ورزیوں کی شکایات بھی پائی جاتی ہیں۔اسی بنیاد پر جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے کران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More