وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید
وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید
وادیٔ تیراہ میں زخمی ہونے والے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اگست کو وادیٔ تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک زخمی ہوئے تھے، وہ سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ بہادر افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔