اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ خان ودیگر کانیلم پوائنٹ حادثے کی جگہ کا دورہ
ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی) کوھالہ کنیرپل المعروف نیلم پوائنٹ پر دو روز قبل سیاح فیملی کے درد ناک حادثہ کے بعد مقامی ویلج کونسل بکوٹ چئیرمین حسام جمشید عباسی کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سے ملاقات کے بعد آج انتظامیہ کا فوری ایکشن اعلٰی احکام کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر 3 شمیم اللہ خان اور ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان ایس ایچ او بکوٹ زبیر تنولی کوہالہ پولیس چوکی انچارج نیاز خان ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سیاحتی مقام اور جائے حادثہ پر مقامی چئیرمین ویلج کونسل حسام جمشید عباسی کےہمراہ پہنچ آئے
اس واقعہ میں تین افراد موقع پر ٹرک جسکی بریک فیل تھی اور سڑک پر ناجائز کار پارکنگ تھی نقصان ہوا اور سڑک اکثر بند رہتی ہے جس سے سرکل بکوٹ اور بعض اوقات آذاد کشمیر کوہالہ پل سے مظفرآباد آباد اسلام آباد شاہراہ بلاک ہوجاتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ اور ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان نے مقامی پولیس کو سختی سے تاکید کی کہ سڑک پر ڈبل سائیڈ گاڑیوں کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے راستہ بند نہیں ہوناچاہیے کوہالہ پل کے نیچے گاڑیوں کی پارکنگ نہیں ہونی چاہیے
اور پل کے دونوں اطراف سکیورٹی کیمرے لگانے کی ہدایات مقامی ہوٹل مالکان کو اپنی پارکنگ کے انتظامات اور پرائیویٹ کار پارکنگ کی ہدایات دی گئیں ساتھ ہی آنے والے سیاحوں کو مناسب سہولیات اور کھانے کے ریٹس کے حوالے سے وارننگ دی گی ۔ایس پی ٹریفک طارق خان کی طرف سے اس مقام پر تعینات ٹریفک اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کہ کوہالہ پل سے سرکل بکوٹ جانے والی ٹریفک ہروقت بحال رکھنے کی ہدایات اس موقع پر چئیرمین حسام جمشید عباسی نے ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا
جنھوں نے عوامی مسئلہ پر فوری ایکشن لیا اور اسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ خان ڈی ایس پی گلیات امتیاز خان ایس ایچ او بکوٹ زبیر تنولی کو موقع پر بھیج کر انکوائری کے احکامات جاری کئیے اور ان آفسیرز نے بھرپور تعاون کیا
ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ سرکل بکوٹ کے عوام کی مشکلات پر اسی طرح عمل درآمد کروا کر سہولیات دیں گے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے آفیسرز نے موقع پر آئے سیاحوں سے بات چیت کی اور ان کی آراء سنی ساتھ ہی مقامی لوگوں سے بھی معلومات کا تبادلہ خیال کیا ۔