دو روز قبل نئے تعینات ہونے والے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے جمعرات کے روز باضابطہ طور پر ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ، بورڈ کے ممبران اور اعلیٰ افسران نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کے ارکان کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ چیئرمین نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
