جیولین تھرو فائنل،ارشد ندیم نے اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑا تھرو کردیا

جیولین تھرو فائنل: ارشد ندیم نے اولمپکس تاریخ کی سب سے بڑا تھرو کردیا
پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم میدان میں اتر گئے۔
ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔
تیسری باری میں ارشد ندیم نے 88.72 میٹر کی تھرو کی۔
ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے شروع ہوا جس میں دفاعی چیمپئین بھارت کے نیرج چوپڑا سمیت 12 ایتھلیٹس صف آرا ہیں۔
سر فہرست نیرج چوپڑا نے 89.34 میٹرز تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ارشد ندیم 86.59 میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے تھے۔