
حافظ نعیم کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات،تعزیت کا اظہار
حافظ نعیم کی اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں سے ملاقات، تعزیت کا اظہار
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور حماس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرکے اظہار تعزیت کیا۔
امیر جماعت نے دوحہ میں اتحاد العلما العالمی الاسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔