
لاہور،تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل
لاہور کے علاقے ویلنشیاء ٹاؤن میں اقرا ہسپتال کے مالک کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد صدیق کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر قتل کیا گیا ، مقتول ڈاکٹر شاہد صدیق تحریک انصاف کے رہنماتھے، موٹر سائیکل سوار نامعلوم شوٹر ز نے 4گولیاں ماریں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے، ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی۔