top header add
kohsar adart

حزب اللّٰہ کل سے اپنی کارروائیاں دوبارہ بحال کر دے گی، حسن نصراللّٰہ

حزب اللّٰہ کل سے اپنی کارروائیاں دوبارہ بحال کر دے گی۔

حزب اللّٰہ کل سے اپنی کارروائیاں دوبارہ بحال کر دے گی، حسن نصراللّٰہ

حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ اور حماس رہنماؤں کو شہید کرکے مزاحمتی تحریک روکنے کا خواب دیکھ رہا ہے، حزب اللّٰہ کل سے اپنی کارروائیاں دوبارہ بحال کر دے گی۔

بیروت میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ نے سینئر کمانڈر فواد علی شکر کے جنازے سے قبل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کسی بھی صورت میں اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ اور حماس مزاحمت اور شہادت کی راہ کے شریک ساتھی ہیں، حزب اللّٰہ اور حماس مل کر کامیابی سے ہمکنار ہو کر رہیں گے، ہم استبدادی طاقتوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔

حزب اللّٰہ کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل نے کمانڈر شکر کو نشانہ بنانے کیلئے رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا، اسرائیلی میزائل حملے میں 7 شہری بھی شہید ہوئے، جن میں ایک ایرانی تھا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ نے مقبوضہ گولان پٹی میں مجدل الشمس پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی، لیکن اسرائیل نے مجدل الشمس حملے کو بہانہ بنا کر بیروت پر حملہ کیا۔

حسن نصراللّٰہ نے کہا کہ کئی ممالک نے حزب اللّٰہ سے بیروت حملے پر جوابی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو اپنی قومی غیرت اور عزت کا مسئلہ سمجھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More