kohsar adart

تہران میں اسماعیل ہنیہ کی دیو قامت تصویر پر انتقامی نعرے درج

 

ایرانی دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کی دیو قامت تصویر پر انتقامی نعرے عبرانی زبان میں درج کیے گئے ہیں۔ نعرے کا اردو ترجمہ ہے کہ ’سخت جواب کا انتظار کرو‘

دوسری جانب اردن نے کہا ہے کہ اسرائیل غنڈہ ریاست بن چکا ہے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اردن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے اردنی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی کونسل سے کہا کہ خطے کو تباہ کرنے کی اسرائیلی مہم روکے۔

اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ مذاکرات کرنے والے کو مار دیا جائے؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More